خاتون رپورٹر کو براہ راست رپورٹنگ کے دوران لوٹ لیا گیا

خاتون رپورٹر کو براہ راست رپورٹنگ کے دوران لوٹ لیا گیا
خاتون رپورٹر کو براہ راست رپورٹنگ کے دوران لوٹ لیا گیا

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں سی این این کی خاتون رپورٹر کو براہ راست رپورٹنگ کرتے ہوئے لوٹ لیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق برونا میسیڈو نامی یہ خاتون رپورٹر گزشتہ ہفتے کے روز براہ راست رپورٹنگ کر رہی تھی کہ ایک آدمی آیا اور اس پر چاقو تان کر موبائل فون اس کے حوالے کرنے کو کہہ دیا۔ اس لائیو بلیٹن میں دو رپورٹرز لائیو تھیں۔ دوسری رپورٹر رپورٹ کر رہی تھی جبکہ برونا کیمرے پر خاموش کھڑی تھی تاہم اس کی ویڈیو سکرین پر ٹیلی کاسٹ ہو رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق لائیو ڈکیتی کا یہ منظر لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔ برونا ساﺅ پاﺅلو میں دریائے بیندراس کے ایک پل پر کھڑی ہوتی ہے اور شدید بارشوں کے باعث اس میں پانی کی سطح بلند ہونے کے متعلق رپورٹ کر رہی ہوتی ہے۔ اس کے پاس دو موبائل فونز ہوتے ہیں جو ڈاکو لے کر چلا جاتا ہے۔ اس ڈاکو کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک بے گھر اور غریب آدمی تھا۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ گرفتار ہو اہے یا نہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -