تین لوگوں پر بجلی گری تو بھارتیوں نے علاج کرنے کے لیے انہیں گوبر میں دبا دیا، انتہائی افسوسناک نتیجہ

تین لوگوں پر بجلی گری تو بھارتیوں نے علاج کرنے کے لیے انہیں گوبر میں دبا دیا، ...
تین لوگوں پر بجلی گری تو بھارتیوں نے علاج کرنے کے لیے انہیں گوبر میں دبا دیا، انتہائی افسوسناک نتیجہ

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں تین لوگوں پر بجلی گر گئی جنہیں لوگوں نے علاج کے لیے گائے کے گوبر میں دبا دیا اور دم گھٹنے سے ان میں سے دو افراد کی موت واقع ہو گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع جیش پور میں پیش آیا ہے جہاں باغ بہار نامی گاﺅں میں یہ لوگ کھیتوں میں کام کر رہے تھے کہ اچانک طوفانی بارش شروع ہو گئی اور بجلی کڑکنے لگی۔

ان تینوں افراد نے ایک درخت کے نیچے پناہ لے لی مگر شومئی قسمت کہ اسی درخت پر بجلی گر گئی جس سے یہ تینوں بھی شدید زخمی ہو گئے۔ گاﺅں کے لوگوں نے ان تینوں کو ہسپتال لیجانے کی بجائے گائے گردن تک گائے کے گوبر میں دبا دیا جس سے دو لوگ دم گھٹنے سے موت کے منہ میں چلے گئے۔ بعد میں تینوں کو ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو کی موت کی تصدیق کر دی۔ واضح رہے کہ ہندو مت کے لوگوں کا عقیدہ ہے کہ گائے کے گوبر میں جلنے سے آنے والے زخم ٹھیک کرنے کی طاقت ہوتی ہے چنانچہ بھارت میں ایسے لوگوں کو گائے کے گوبر میں دبانے کے اکثر واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -