سکردو میں چینی طیارے کی آمد نے بھارت کو پریشان کردیا

سکردو میں چینی طیارے کی آمد نے بھارت کو پریشان کردیا
سکردو میں چینی طیارے کی آمد نے بھارت کو پریشان کردیا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت ایل اے سی (لائن آف ایکچوئل کنٹرول) پر چینی فوج کے ہاتھوں درگت بننے پر ہی بہت کچھ سٹپٹایا ہوا تھا کہ گزشتہ دنوں سکردو میں ایک چینی طیارے کی آمد نے اس کی پریشانی دوچند کر دی ہے۔ ٹائمز نو نیوز کے مطابق چین کا یہ ری فیولر ایئرکرافٹ آئی ایل 78ٹینکرگزشتہ ہفتے سکردو میں پاکستانی ایئربیس پر اترا۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایل اے سی پر بھی چینی فوج کی سرگرمیاں تیز تر ہوتی جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین فوج نے اس طیارے کی سرگرمی ریڈار پر مشاہدہ کی۔ دوسری طرف تبت کے علاقے میں چینی فوج بھارتی فوج کے 20اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کی ٹرولنگ بھی کرنے لگی ہے۔ چینی فوج کی طرف سے اس علاقے میں چین کا ایک دیوقامت نقشہ پہاڑ پر کندہ کرکے اس پر بڑے بڑے حروف میں ’چین‘ لکھ دیا گیا ہے۔ بھارتی فوج کی طرف سے اس بدترین ٹرولنگ پر ہی بھارت میں بہت ہاہاکار مچی ہوئی تھی کہ چینی طیارے کی پاکستانی ایئربیس پر آمد نے انہیں مزید بوکھلا کر رکھ دیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -