شوٹنگ کے وقت کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی فحش اداکارہ کی پولیس کو تلاش

شوٹنگ کے وقت کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی فحش اداکارہ کی ...
شوٹنگ کے وقت کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی فحش اداکارہ کی پولیس کو تلاش

  

بوگوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں ایک فحش فلموں کی اداکارہ نے شوٹنگ کے دوران کورونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کر ڈالی جس پر پولیس اس کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس فحش اداکارہ کا نام کاﺅری ڈومینیک ہے جس نے ایک بس پر فحش فلم کے کچھ سین عکسبند کروائے۔ یہ فلم فحش فلموں کی ویب سائٹ ’پورن حب‘ پر پوسٹ کی گئی جس کے بعد سے پولیس اس اداکارہ کی تلاش میں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس اداکارہ نے کولمبیا کے شہر کیلی میں بس میں شوٹنگ کے دوران فیس ماسک نہیں پہن رکھا تھا جو کہ کورونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کی طرف سے مقدمہ درج کیے جانے کی خبر سامنے آنے پر پورن حب سے کاﺅری نے اپنی یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی ہے۔ پولیس کو تاحال اس اداکارہ کا اصل نامی بھی معلوم نہیں کیوں اس کا مذکورہ نام صرف وہ اپنی فحش کیریئر کے لیے استعمال کرتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -