روسی فوج امریکی فوجیوں کو مروانے کے لیے طالبان کو رقم کیسے پہنچاتی تھی؟ خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ منظر عام پر آگئی

روسی فوج امریکی فوجیوں کو مروانے کے لیے طالبان کو رقم کیسے پہنچاتی تھی؟ خفیہ ...
روسی فوج امریکی فوجیوں کو مروانے کے لیے طالبان کو رقم کیسے پہنچاتی تھی؟ خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ منظر عام پر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں امریکی خفیہ ایجنسی کی حکومت کوکئی ماہ قبل دی گئی ایک بریفنگ لیک ہو کر منظرعام پر آ گئی جس میں معلوم ہوا کہ روسی خفیہ ایجنسی افغانستان میں امریکی فوجیوں کو قتل کرنے کے عوض طالبان کو رقم دیا کرتی تھی۔ اب یہ بھی معلوم ہو گیا ہے کہ روسی خفیہ ایجنسی یہ رقم کیسے طالبان کو پہنچاتی تھی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی نے ایسے الیکٹرانک ڈیٹا کا سراغ لگایا ہے جس کے ذریعے بھاری رقوم ایک بینک اکاﺅنٹ سے دوسرے میں منتقل ہوتی رہی تھیں۔
ان میں سے ایک بینک اکاﺅنٹ روسی فوج کی خفیہ ایجنسی کا تھا جبکہ دوسرا طالبان سے متعلقہ لوگوں کا تھا۔معاملے سے آگاہ تین اعلیٰ حکام نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ” اس نئے انکشاف سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ روسی فوج افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں امریکی فوجیوں کو قتل کروانے کے لیے انہیں پیسے دیتی رہی ہے۔ “ان تینوں ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی تحقیق کاروں نے کئی افغان باشندوں کی ناموں سے شناخت بھی کر لی ہے جو روسی فوج کے اس خفیہ آپریشن سے وابستہ رہے۔ ان میں سے ایک شخص جو فنڈز کی تقسیم کرتا رہا اور فریقین میں رابطے کا کام کرتا رہا، وہ اس وقت ممکنہ طور پر روس میں ہے۔