شادی ماتم میں بدل گئی، دولہا کی موت ہوگئی، 95 مہمانوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے

شادی ماتم میں بدل گئی، دولہا کی موت ہوگئی، 95 مہمانوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ ...
شادی ماتم میں بدل گئی، دولہا کی موت ہوگئی، 95 مہمانوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کی اس موذی وباءکے دنوں میں احتیاط کیے بغیر شادی کرنا گھر کو ماتم کدہ بنا گیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق 30سالہ دولہا کا تعلق بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنا سے 50کلومیٹر دور ایک گاﺅں سے تھا اور وہ گروگرام میں سافٹ ویئر انجینئر کی ملازمت کرتا تھا۔ شادی کے چند دن بعد ہی اس دولہا کی کورونا وائرس کے باعث موت واقع ہو گئی جس پر مقامی انتظامیہ نے اس کی شادی میں شریک تمام 90لوگوں کے ٹیسٹ کیے اور ان میں سے بھی 80لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق دولہا شادی کے لیے 12مئی کو اپنے گاﺅں دیپ پالی واپس آیا تھا۔ شادی سے چند روز پہلے ہی اس میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونی شروع ہو گئیں لیکن اس کے گھر والوں نے شادی منسوخ نہ کی۔ تاہم شادی کے دور روز بعد اس کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی اور اسے پٹنہ کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اگلے دو دن بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔ انتظامیہ نے شادی میں شریک لوگوں اور آگے ان سے رابطے میں رہنے والوں کے ٹیسٹ کیے ہیں اور اب تک اس شادی کی وجہ سے وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 115تک پہنچ چکی ہیں جن میں 90لوگ خود اس شادی میں شریک تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -