ملک بھر کے بزرگ پنشنرز کے لئےخوشخبری آگئی،حکومت نے بڑا اعلان کردیا 

ملک بھر کے بزرگ پنشنرز کے لئےخوشخبری آگئی،حکومت نے بڑا اعلان کردیا 
 ملک بھر کے بزرگ پنشنرز کے لئےخوشخبری آگئی،حکومت نے بڑا اعلان کردیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے ملک بھر کے بزرگ پنشنرز کی پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کی پنشن میں اضافے کی منظوری دے گئی۔ای او بی آئی پنشنرز کو اب 6500 نہیں بلکہ 8500 روپے ملیں گے۔ای او بی آئی کے ماہانہ پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگا، بقایہ جات سمیت اضافی پنشن یکم اگست سے حاصل کی جا سکے گی۔خیال رہے کہ 12 دسمبر 2019 کو وزیراعظم عمران خان نے ای او بی آئی کے تحت پنشن لینے والے افراد کی کم سے کم پنشن ساڑھے 6 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 8 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔21 فروری 2020 کو ای او بی آئی بورڈ نے پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی جس کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہونا تھا تاہم 14 اپریل 2020 کو وفاقی کابینہ نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے پنشنرز کی پنشن میں اضافہ مؤخر کردیا تھا اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ناکام حملے کی بازگشت بھی سنائی دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور کابینہ ارکان نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور شہیدہونیوالے سیکیورٹی گارڈزاورپولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔کابینہ ارکان نے کہاکہ سیکیورٹی اہلکاروں نیجان کا نذرانہ دے کر بڑی دہشتگردی سے بچایا، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے، وزیر اعظم نے ایک بار پھر کہا کہ اسٹاک ایکسچینج حملے میں بھارت ملوث ہے۔

مزید :

قومی -