کشمیری بزرگ کو نو عمر نواسے کے سامنے گولیاں مار کر شہید کرنے کے دلدوز واقعہ نے شہباز شریف کو بھی تڑپا دیا ،اقوام متحدہ ،یورپی یونین اور امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا

کشمیری بزرگ کو نو عمر نواسے کے سامنے گولیاں مار کر شہید کرنے کے دلدوز واقعہ ...
 کشمیری بزرگ کو نو عمر نواسے کے سامنے گولیاں مار کر شہید کرنے کے دلدوز واقعہ نے شہباز شریف کو بھی تڑپا دیا ،اقوام متحدہ ،یورپی یونین اور امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نےمقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم پر شدیداحتجاج کرتےہوئےمطالبہ کیا ہے کہ  یورپی یونین،امریکہ،او آئی سی، اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل بھارت کے خلاف جنگی جرائم کی کارروائی شروع کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر میںقابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ساٹھ برس کےکشمیری بزرگ بشیراحمد کو کم نواسے کے سامنے گولیاں مار کر شہید کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  قابض بھارتی افواج کی ظلم وبربریت انسانیت کا ضمیر جھنجھوڑ رہی ہے،پوری دنیا کے مہذب، انصاف، قانون اور انسانیت پر یقین رکھنے والے انسانوں کو بھارتی بربریت کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔میاں شہباز شریف نے  یورپی یونین، امریکہ او آئی سی، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے خلاف جنگی جرائم کی کارروائی شروع کرائیں۔انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے شہداءکے دجات بلندی کی دعا کرتے ہیں، اللہ تعالی شہداءکے اہلخانہ کو صبر جمیل دے۔

مزید :

قومی -