پرویز الہٰی نے حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کردیا؟

پرویز الہٰی نے حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کردیا؟
پرویز الہٰی نے حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کردیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا، دارالحکومت اسلام آباد میں نیا مندر بنانا نہ صرف اسلام کی روح کے خلاف ہے بلکہ یہ ریاست مدینہ کی بھی توہین ہے۔

اپنے ایک بیان میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا، اس کے دارالحکومت اسلام آباد میں نیا مندر بنانا نہ صرف اسلام کی روح کے خلاف ہے بلکہ یہ ریاست مدینہ کی بھی توہین ہے، فتح مکہ کے موقع پر خاتم النبیین حضرت سیدنا محمد الرسول اللہ ﷺ نے حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیت اللہ شریف میں موجود 360 بتوں کو توڑا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی فرمایا تھا کہ ”حق آیا اور باطل مٹ گیا بیشک باطل مٹنے ہی والا تھا“۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کے ساتھ ہیں، پہلے سے موجود مندروں کی مرمت کی جائے، میں نے اپنے دور میں کٹاس راج مندر کی مرمت کروائی تھی، اپنے دور میں پہلی دفعہ پاکستان میں بجٹ میں چرچز کی مرمت کیلئے پیسے رکھے تھے۔