بھارت میں بڑا دھماکہ، ہلاکتیں

بھارت میں بڑا دھماکہ، ہلاکتیں
بھارت میں بڑا دھماکہ، ہلاکتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تامل ناڈو کے تھرمل بجلی گھر میں بوائلر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے این ایل سی پلانٹ میں بوائلر پھٹنے سے شدید دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی اور پلانٹ سے اٹھنے والے دھویں کے بادل کئی کلومیٹر دور سے نظر آتے رہے۔

پولیس سپریٹنڈنٹ شری ابھینیو نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو این ایل سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انڈین وزیر داخلہ امیت شاہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دوسری جانب تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس 3 لاکھ، شدید زخمیوں کو ایک لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 50 ، 50 ہزار روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔