پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر انتقال کر گئے

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر انتقال کر گئے
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر انتقال کر گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر خالد وزیر 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، وہ برطانیہ کے شہر چیسٹر میں رہائش پذیر تھے۔

تفصیلات کے مطابق خالد وزیر دائیں ہاتھ کے بلے باز اور دائیں بازو کے میڈیم فاسٹ باﺅلر تھے جنہوں نے دو ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کی اور دونوں ہی ٹیسٹ میچ 1954ءمیں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے تاریخی دورے کے دوران کھیلے تھے۔ اس وقت عبدالحفیظ کاردار کی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کی بلائنڈ اینڈ ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے، وہ 31 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئے جس کی تصدیق ہیڈ کوچ عمر فیاض نے بھی کی ہے۔پی سی بی ترجمان کے مطابق محمد عرفان کے پیٹ میں انفیکشن تھا جنہوں نے ہفتے کے روز اپنی آخری سانسیں لیں اور ہسپتال میں ہی انتقال کر گئے تھے۔

مزید :

کھیل -