فواد چوہدری اور مونس الہٰی کے درمیان آن لائن جھڑپ

فواد چوہدری اور مونس الہٰی کے درمیان آن لائن جھڑپ
فواد چوہدری اور مونس الہٰی کے درمیان آن لائن جھڑپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے بیان سامنے آیا تو فواد چوہدری نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سپیکر پنجاب اسمبلی اور مودی کو ایک سی ذہنیت کا حامل قرار دے دیا تاہم مونس الہٰی کے میدان میں آنے پر فواد چوہدری نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔

چوہدری پرویز الہٰی کے اسلام آباد میں مندر کے حوالے سے بیان پر فواد چوہدری نے کہا اللہ کا شکر ہے کہ امریکہ اور یورپ کے ممالک کی سوچ مودی اور پرویز الہٰی جیسی نہیں ہے، اسی لیے مسلمانوں کو اپنی مساجد بنانے اور عبادات کرنے کی آزادی حاصل ہے۔ ان جیسے لوگوں کو میثاقِ مدینہ پڑھنا چاہیے، برداشت اسلام کا بنیادی اصول ہے۔

فواد چوہدری کے اس ٹویٹ پر پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا " اگر آپ میں سننے کی برداشت ہوتی تو آپ کو اندازہ ہوتا کہ انہوں نے (پرویز الہٰی) مندر کی تعمیر کی مخالفت نہیں کی، انہوں نے یہ تجویز دی تھی کہ مندر کی تعمیر سندھ میں کی جانے چاہیے جہاں زیادہ تعداد میں ہندو ہیں، جہاں تک ان کی برداشت کی بات ہے تو انہوں نے جب آپ ق لیگ میں تھے اس وقت آپ کو کئی سال تک برداشت کیا تھا۔"

مونس الہٰی کی تنقید کے بعد فواد چوہدری نے نہ صرف ان سے معافی مانگی بلکہ اپنا ٹویٹ بھی ڈیلیٹ کردیا۔ فواد چوہدری نے وضاحت کی کہ انہیں چوہدری پرویز الہیٰ کے بیان کا صرف اسلام آباد والا حصہ بھیجا گیا تھا، اسلام آباد میں مندر ہماری برداشت اور اقلیتوں کیلئے خیر سگالی کا پیغام ہوگا۔

مزید :

Breaking News -قومی -