”پاکستانی ٹیم انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کی مہارت کو چیک کرے اور دیکھے کہ۔۔۔“ شعیب اختر نے انتہائی مفید مشورہ دیدیا

”پاکستانی ٹیم انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کی مہارت کو چیک کرے اور دیکھے کہ۔۔۔“ ...
”پاکستانی ٹیم انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کی مہارت کو چیک کرے اور دیکھے کہ۔۔۔“ شعیب اختر نے انتہائی مفید مشورہ دیدیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی بیٹنگ لائن میں بیرسٹو، جو روٹ اور بین سٹوکس جیسے کھلاڑی شامل ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم مخالفین کی مہارت کو دیکھتے ہوئے جارحانہ حکمت عملی اپنائے ۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے کہا کہ انگلینڈ کی بیرسٹو، جو روٹ ، بین سٹوکس جیسے لمبی بیٹنگ لائن ہے اور میں چاہتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم جارحانہ حکمت عملی اپنائے اور انگلینڈ کی بیٹنگ اور ان کی مہارت کو چیک کرے۔ پاکستان کو متحد ہو کو ایک یونٹ کی طرح ایک عمدہ ٹیم کے طور پر سامنے آنے کی ضرورت ہے اور جب وہاب ریاض یا شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ فاسٹ باﺅلنگ اٹیک کی بات آتی ہے تو میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک بہتر ٹیم کی طرح نظر آئے۔

بیٹنگ کوچ یونس خان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یونس خان اچھے آدمی ہیں اور انہیں اپنا رویہ نوجوانوں میں منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ میں پاکستانی بلے بازوں کو یونس خان کی طرح کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں، انہیں اپنی ہمت، مہارت اور تجربہ نوجوانوں میں منتقل کرنا چاہئے۔

مزید :

کھیل -