آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر اپنے عہدے سے الگ ہو گئے، عاضی چیئرمین کسے مقرر کیا گیا ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر اپنے عہدے سے الگ ہو گئے، عاضی چیئرمین کسے مقرر ...
آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر اپنے عہدے سے الگ ہو گئے، عاضی چیئرمین کسے مقرر کیا گیا ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین ششانک منوہر اپنے عہدے سے الگ ہو گئے جبکہ بورڈ میٹنگ میں ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر اتفاق ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ششانک منوہر کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کے دو مرتبہ دو برس کی مدت کیلئے چیئرمین رہے ہیں۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے نے ششانک منوہر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بطور آئی سی سی کے چیئرمین انہوں نے کھیل کی بہتری کیلئے جو کیا، اس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ششانک منوہر کیلئے نیک خواہشات ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ نئے چیئرمین کے انتخاب تک ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ آئی سی سی حکام کے مطابق بورڈ کی جانب سے الیکشن کے طریقہ کار کی منظوری آئندہ ہفتے ملنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ساروو گنگولی کا نام آئی سی سی چیئرمین شپ کیلئے سامنے آچکا ہے جبکہ آئی سی سی بورڈ کے چند ممبران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کو آئی سی سی کا سربراہ بنانے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں اور اس کا اظہار انہوں نے احسان مانی سے رابطے کے دوران کیا تاہم احسان مانی نے پاکستان کرکٹ کیلئے آئی سی سی کی سربراہی میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

کھیل -