" اگر عمران خان کو مائنس کرتے ہیں تو غیر جمہوری کام ہوگا" حکومتی صفوں میں کھلبلی

" اگر عمران خان کو مائنس کرتے ہیں تو غیر جمہوری کام ہوگا" حکومتی صفوں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو مائنس کیا گیا تو غیر جمہوری کام ہوگا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے جو کیسز ہیں ان سے لگتا ہے کہ وہ پکڑے جائیں گے، اگر عمران خان کو مائنس کرتے ہیں توغیرجمہوری کام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ منظور کرانے کے لیے ہمیں نمبرز کا مسئلہ نہیں تھا، جس  دن بجٹ پاس ہونا تھا اسمبلی میں 166 ارکان تھے، 2 خواتین ارکان فلائٹس کی عدم دستیابی کے باعث ملک نہیں آسکیں جبکہ 9 ممبران کورونا کی وجہ سے اسمبلی میں نہ آسکے۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین ای سی ایل پرنہیں تھے، شوگر بحران پر چوری پہلی بار حکومت نے پکڑی، پچھلےدنوں واویلا مچایا گیا کہ مشکوک لائسنس  کے بعد بہت ساری نوکریاں جائیں گی، ہمارے کئی سیاست دان لفافے ہیں اور پیسے لے کر بکتے ہیں، جو لوگ گندی سیاست کریں گے انہیں برا کہنا ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے مائنس عمران خان کی بازگشت میڈیا پر سنائی دے رہی ہے۔ وزیر اعظم نے خود بھی بجٹ کی منظوری سے ایک رات پہلے کہا تھا کہ ان کے علاوہ کوئی چوائس نہیں ہے۔ منگل کے روز وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بھی مائنس عمران کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ "عمران خان مائنس ہوا تو جمہوریت بھی مائنس ہوگی۔"

مزید :

Breaking News -قومی -