”گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی کا محمد عباس کو بہت زیادہ نقصان ہو گا کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے پریشان کن بات کہہ دی

”گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی کا محمد عباس کو بہت زیادہ نقصان ہو گا ...
”گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی کا محمد عباس کو بہت زیادہ نقصان ہو گا کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے پریشان کن بات کہہ دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر رمیزراجہ نے کہا ہے کہ گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی سے فاسٹ باﺅلر محمد عباس کو انگلینڈ کی کنڈیشنز پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ بال پر تھوک لگانے پر پابندی سے دورہ انگلینڈ میں محمد عباس کو انگلش کھلاڑیوں کے خلاف جدوجہد کرنا پڑے گی جبکہ فاسٹ باﺅلر حارث رؤف بہترین انتخاب ہے۔ محمد عباس انگلینڈ کندیشنز کا کھلاڑی ہے لیکن تھوک پر پابندی سے وہ اپنا پیس برقرار نہیں رکھ پائے گا، اسے وکٹ گرانے اور اپنا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں دشواریاں پیش آئیں گی، حارث انگلش کھلاڑیوں کو سرپرائز دے سکتا ہے اور اس لحاظ سے وہ باﺅلنگ کے شعبے میں بہترین انتخاب ہے۔ 

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ قومی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈرز کیلئے آسان نہیں ہوگا کیونکہ وہ غیرتجربہ کار ہیں، اور حریف ٹیم کے باﺅلرز سخت چیلنج دے سکتے ہیں۔ رمیز راجہ نے اظہر علی کو مشورہ دیا کہ انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ ماضی میں آسٹریلیا کے خلاف ان کی پرفارمنس اتنی اچھی نہیں تھی اور نہ ہی حالیہ دنوں انہیں نے اچھا کھیل پیش کیا۔

مزید :

کھیل -