گلوکار کی ہلاکت پر ہنگامے، 50 افراد مارے گئے

گلوکار کی ہلاکت پر ہنگامے، 50 افراد مارے گئے
گلوکار کی ہلاکت پر ہنگامے، 50 افراد مارے گئے

  

ادیس ابابا (ڈیلی پاکستان آن لائن) افریقی ملک ایتھوپیا میں نوجوان گلوکار کی ہلاکت پر ہونے والے ہنگاموں کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے۔

بی بی سی کے مطابق پیر کے روز ایتھوپیا کے معروف گلوکار ہاچالو ہنڈیسا کو پیر کے روز ان کی گاڑی میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ ان کی ہلاکت کے بعد اورومیا ریجن میں ہنگامے پھوٹ پڑے جن میں 50 افراد کی ہلاکت ہوئی اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے احتجاج کرنے پر سیاستدان زوار محمد سمیت 35 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے  کہ آنجہانی گلوکار کو حال ہی میں قتل کی دھمکیاں ملی تھیں، ان کی تدفین جمعرات کو کی جائے گی۔ ان کے قتل کے شبے میں پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

ہاچالو ہنڈیسا کے گانوں کا زیادہ فوکس نسلی گروہ اورومو کے حقوق پر ہوتا تھا ، اس کے گانے ملک میں ترانوں کی حیثیت اختیار کرچکے تھے۔ 2018 میں ایتھوپیا کے وزیر اعظم کے خلاف چلنے والی تحریک میں انہی کے گانوں نے روح پھونکی اور ایک نیا جذبہ بیدار کردیا جس کے نتیجے میں وزیر اعظم کو گھر جانا پڑا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -تفریح -