امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز کی والد کی کنزرویٹرشپ کیخلاف درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

 امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز کی والد کی کنزرویٹرشپ کیخلاف درخواست پر عدالت ...
 امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز کی والد کی کنزرویٹرشپ کیخلاف درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
سورس: Instagram/britneyspears

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے اپنے والد کی کنزرویٹرشپ کے خلاف لاس اینجلس کی سپیرئیر کورٹ میں ایک درخواست دائر کر رکھی تھی جو اب عدالت کے جج کی طرف سے مسترد کر دی گئی ہے اور گلوکارہ اپنے والد کے خلاف قانونی جنگ ایک بار پھر ہار گئی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق عدالت کی طرف سے گلوکارہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے والد کو مزید 6ماہ کے لیے ان کا سرپرست مقرر کر دیا ہے۔ برٹنی سپیئرز نے 17اگست کو اپنے والد کی سرپرستی ختم کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ 
رپورٹ کے مطابق امریکی عدالت نے 2008ءمیں ذہنی حالت بگڑنے پر برٹنی سپیئرز کے والد کو ان کی سرپرستی دے رکھی ہے اور برٹنی سپیئرز اپنے والد کی مرضی کے خلاف کوئی بھی کام نہیں کر سکتیں۔حتیٰ کہ وہ شادی بھی نہیں کر سکتیں اور بچے بھی پیدا نہیں کر سکتیں۔ برٹنی سپیئرز کی کروڑوں کی دولت باپ کے پاس محفوظ ہے جس میں سے ان کا والد انہیں چند سو ڈالر ہفتہ وار خرچ دیتا ہے۔برٹنی کو کام بھی اپنے والد کی اجازت اور مرضی سے کرنا ہوتا ہے۔

مزید :

تفریح -