پانچویں گریڈ میں ہی ایک لڑکی پسند آ گئی تھی اور ۔ ۔ ۔ حمزہ علی عباسی نے اپنی پہلی محبت کے بارے بتادیا

 پانچویں گریڈ میں ہی ایک لڑکی پسند آ گئی تھی اور ۔ ۔ ۔ حمزہ علی عباسی نے اپنی ...
 پانچویں گریڈ میں ہی ایک لڑکی پسند آ گئی تھی اور ۔ ۔ ۔ حمزہ علی عباسی نے اپنی پہلی محبت کے بارے بتادیا
سورس: Instagram/realhamzaaliabbasi

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے مداحوں کو اپنی پہلی محبت سے متعارف کرا دیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق حمزہ علی عباسی نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے بچپن کی محبت کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں پانچویں گریڈ میں ہی ایک لڑکی پسند آ گئی تھی اور انہوں نے پھول کے ساتھ اس لڑکی کو پروپوز بھی کر دیا تھا۔ 
حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ ”لڑکی آرمی پبلک ملتان کی تھی، مجھے سمجھ نہیں آتا تھا کہ یہ کیسا احساس ہے، بس وہ مجھے اچھی لگتی تھی۔ اس وقت میں بہت موٹا تھا لیکن اس کے باوجود خود کو سب سے زیادہ ہینڈسم سمجھا کرتا تھا۔ ایک دن میں نے ایک پھول لیا اور اس لڑکی کو جا کر پروپوز کر دیا۔ وہ لڑکی میرے پروپوزل پر ہنسنے لگی اور اپنے دوستوں کو اس واقعے کے متعلق بتا دیا۔اس وقت مجھے اتنی بھی سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ وہ ہنس کیوں رہی ہے کیونکہ میرے نزدیک تو میں بہت ہینڈسم تھا۔ اب اس واقعے کے بارے میں سوچتا ہوں تو بہت ہنسی آتی ہے۔ 

مزید :

تفریح -