کورونا کے وار تیز ہونے لگے،مثبت کیسز کی شرح 3.93فیصد ریکارڈ 

کورونا کے وار تیز ہونے لگے،مثبت کیسز کی شرح 3.93فیصد ریکارڈ 
کورونا کے وار تیز ہونے لگے،مثبت کیسز کی شرح 3.93فیصد ریکارڈ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کے مطابق گزشتہ روز 17ہزار 640کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 394 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ،کورونا کے مثبت کیسز کی ایک دن کی شرح3.93فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک میں اس وقت 101کورونا کے مریض تشویشناک حالت میں ہیں ،مردان میں مثبت کیسز کی شرح 5.95 فیصد ،مظفرآباد میں 4.62 فیصد ، میرپور میں 3.33 فیصد مثبت شرح رپورٹ ہوئی سب سے زیادہ کورونا کیسز کی مثبت شرح کراچی سے ریکارڈ کی گئی ہے ۔