مالی سال 2022کے دوران انٹربینک میں ڈالرروپے کے مقابلے میں 30 فیصدمہنگا ہوا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مالی سال 2022کے دوران انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 30 فیصداضافہ ہواگزشتہ روز مالی سال 2022کا آخری دن تھا اور ڈالر انٹر بینک میں 204روپے 85پیسے بند ہوا جبکہ 30 جون 2021 کو ڈالر 157روپے 54 پیسےپربندہواتھا۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق مالی سال 2022 میں انٹربینک میں ڈالر 47 روپے 31 پیسےمہنگاہواانٹربینک میں ڈالر 22 جون کوبلندترین سطح 211 روپے 93 پیسےپربندہواتھا،مالی سال 2022میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 29.7 فیصدمہنگاہوا،اوپن مارکیٹ میں 30 جون 2022 کوڈالر 205 روپےپرفروخت ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 جون 2021 کو 158 روپےکاتھا،مالی سال 2022 میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 47 روپےمہنگاہوا۔