پاکستان میں پٹرول تقریباً 249 روپے لٹر لیکن بھارت میں قیمت کتنی ہے؟ اعدادوشمار سامنے آگئے

پاکستان میں پٹرول تقریباً 249 روپے لٹر لیکن بھارت میں قیمت کتنی ہے؟ ...
پاکستان میں پٹرول تقریباً 249 روپے لٹر لیکن بھارت میں قیمت کتنی ہے؟ اعدادوشمار سامنے آگئے

  

دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دہلی میں آج پٹرول کی قیمت بھارتی روپے کے مطابق 96روپے 72پیسے ہے جبکہ ممبئی میں 111روپے 35پیسے ہے ۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ "این ڈی ٹی وی"کے مطابق بھارت کے مختلف شہروں میں پٹرول کی قیمتیں مختلف ہیں یہی وجہ ہے کہ کلکتہ میں پٹرول 106روپے 3پیسے جبکہ چنئی میں 102روپے 63پیسے کا فروخت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ روز چوتھی بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت 248روپے 74 پیسے ہو گئی ہےجبکہ ایک انڈین روپے کے مقابلے میں 2.59پاکستانی روپے بنتے ہیں ۔

مزید :

قومی -بین الاقوامی -