جوہری معاہدے سے متعلق ایران امریکہ مذاکرات پھربے نتیجہ ختم

جوہری معاہدے سے متعلق ایران امریکہ مذاکرات پھربے نتیجہ ختم
جوہری معاہدے سے متعلق ایران امریکہ مذاکرات پھربے نتیجہ ختم

  

 دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کے دارالخلافہ دوحہ میں یورپی یونین کی وساطت سے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے 2 روزہ بالواسطہ مذاکرات بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم ہو گئے ہیں۔مذاکرات کے اختتام پرامریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران، امریکا بالواسطہ مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر نے قطری وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حقیقی معاہدے پر پہنچنے تک بات چیت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم مضبوط اور پائیدارمعاہدے کے لیے سنجیدگی سے کوشش کر رہے ہیں، ہمارے اندازے کے مطابق دوحہ مذاکرات مثبت رہے ہیں اور جوہری معاہدے کی بحالی تک پہنچا جاسکتا ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -