لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو 5مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو 5مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے ارکان کا ...
لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو 5مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب کی 5مخصوص نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیو زکے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی ، جسٹس شاہد نے مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن کے حوالے سے درخواست پر سماعت کی اور حکم جاری کیا کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے ممبران پنجاب اسمبلی کانوٹیفکیشن جاری کرے اور ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل عدالت کو حکم دیا کہ عدالتی حکم سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے۔

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی درخواست کو مسترد کرنے کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے،جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا ہے ، واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کی جانب سے درخواست دی گئی تھی کہ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن دوبارہ سے ممبران اسمبلی کی تعداد کو دیکھتے ہوئے کیا جائے جسے عدالت نے مسترد کر دیا ہے

مزید :

قومی -الیکشن -پنجاب اسمبلی -علاقائی -پنجاب -