جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے، شیخ رشید نے عوام کو خبردار کر دیا

 جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے، شیخ رشید نے عوام کو خبردار کر دیا
 جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے، شیخ رشید نے عوام کو خبردار کر دیا

  

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر داخلہ  شیخ رشید احمد نے کہا کہ پٹرول میں15روپےاور ڈیزل میں14روپے اضافےکے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں  شیخ رشید نے کہا کہ عوام کو ریلیف نہیں تکلیف ملے گی، لوگ گھریلو سامان بیچ کر گزارا کررہے ہیں اور ابھی بجلی کا بل بھی آنا ہے ، ووٹ بیچنے والے کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ مل رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ یہ ایک ڈمی حکومت ہے جس کا ایجنڈا صرف اپنے کیس ختم کرنااور آئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچنا ہے۔انہیں کوئی غرض نہیں کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -