نیو جرسی ، پاکستانی کمیونٹی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت آغا محمد افضل انتقال کر گئے

نیو جرسی ، پاکستانی کمیونٹی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت آغا محمد افضل ...
نیو جرسی ، پاکستانی کمیونٹی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت آغا محمد افضل انتقال کر گئے

  

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے)پاکستانی کمیونٹی یو. ایس. اے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت آغا محمد افضل امریکی ریاست نیو جرسی میں انتقال کر گئے،ان کی عمر 74 برس تھی. وہ طویل عرصے سے شوگر کے مریض تھے. آغا محمد افضل کی نمازِ جنازہ آج  یکم جولائی کو امریکی وقت کے مطابق بعد از نماز جمعہ التوحید اسلامک سنٹر، 984 ویسٹ سائیڈ ایونیو، جرسی سٹی، نیو جرسی ،07306 میں ادا کی جائے گی. جبکہ نماز جنازہ کے بعد انہیں 340 سپرنگ ویلی روڈ مورگن ویل،نیو جرسی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا. آغا محمد افضل نے پسماندگان میں1بیٹی جویریہ، داماد اور 2 بہنوں کو سوگوار چھوڑا ہے. 

پاکستان کے ضلع ساہیوال سے تعلق رکھنے والے آغا محمد افضل3 دہائیوں سے زائد عرصہ سے نیو جرسی میں مقیم تھے.پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں سے ان کے قریبی اور خوشگوار  تعلقات تھے. آغا محمد افضل گزشتہ کئی سال سے امریکی سیاست میں بڑے فعال تھے. رپبلکن پارٹی کے پلیٹ فارم سے انہوں نے نیو جرسی کے کانگرنشل ڈسٹرکٹس 8 اور 10 سمیت سٹیٹ سینٹ ڈسٹرکٹ 33 سے انتخابات میں حصہ لیا تھا.

پاکستانی کمیونٹی امریکہ نے آغا محمد افضل کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے. نیو جرسی میں مقیم سنئیر صحافی سلیم صدیقی کا کہنا تھا کہ مرحوم آغا محمد افضل بڑے مہمان نواز تھے. جب بھی پاکستان سے کوئی حکومتی یا سیاسی شخصیت امریکہ کے دورے پر آتی تو وہ انہیں اپنے ہاں مدعو کرتے,وہ30 سال سے زائد عرصہ پاکستانی کالونی نیو جرسی میں مقیم رہے. بعدازاں  انہوں نے دوسری کاؤنٹی میں رہائش اختیار کر لی تھی. چند سال پہلے بیوی کے انتقال کے بعد وہ کچھ عرصہ میڈیکل سنٹر میں داخل  بھی رہے تھے.

مزید :

بین الاقوامی -