سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)  وفاقی حکومت نے پنشن میں اضافے سے  متعلق نوٹیفکیشن اور سرکاری ملازمین کے نئے پے سکیل بھی جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق گریڈ ایک  کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 13 ہزار 550 اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 26 ہزار 450 روپے ہوگی،  سرکاری ملازمین کے نئے پے سکیل آج یکم جولائی 2020 سے نافذالعمل ہوگئے۔

گریڈ 17 کے ملازمین کی  کم از کم تنخواہ 45 ہزار 70 روپے اور زیادہ سے زیاہ 1 لاکھ 13 ہزار 470، گریڈ 21 کے ملازم کی تنخواہ کم از کم ایک لاکھ 13 ہزار 790 اور زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ 76 ہزار 70 روپے۔ گریڈ 22 کے ملازم کی کم ازکم تنخواہ ایک لاکھ 22 ہزار 190 روپے اور زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ 44 ہزار 130 روپے ہوگی۔

نئے پے سکیل 2017 طرح کے پے سکیل کی جگہ رائج ہونگے۔ نئے پے سکیل کے بعد پانچوں ایڈہاک ریلیف ضم ہو جائیں گے۔ ایڈہاک ریلیف 2016 سے 2021 کے درمیان دیئے گئے۔

مزید :

بزنس -