حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے،واحد حل نئے انتخابات ہیں،شاہ محمود قریشی

حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے،واحد حل نئے انتخابات ہیں،شاہ محمود قریشی
حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے،واحد حل نئے انتخابات ہیں،شاہ محمود قریشی

  

 ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے، ملکی مسائل کا واحد حل نئے انتخابات ہیں۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز"کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ معیشت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے اور حکمران قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، پنجاب اسمبلی کی نشست 217 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، مفتاح اسماعیل نے پہلے کہا کہ پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے پھر رات کو 15 روپے قیمت بڑھا دی، یہ ملک کو دن بدن تباہی کی طرف لے کر جارہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمارے نقطہ نظر میں وزن ہے اسے سننا چاہیے، حمزہ شہباز کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے جبکہ ہم الیکشن پر امن ماحول میں چاہتے ہیں، کچھ چینلز سرکار کی بولی بولتے ہیں،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کا کہا ہے اور مولانا کی اپنی جماعت میں اس وقت بے چینی ہے، حلیف جماعتیں کہتی ہیں سندھ میں ڈرامہ کیا گیا۔

مزید :

قومی -