بجلی بند کریں تو عوام بد دعائیں دیتے ہیں، گیس کی بندش سے انڈسٹری کو دھچکا لگتا ہے"

بجلی بند کریں تو عوام بد دعائیں دیتے ہیں، گیس کی بندش سے انڈسٹری کو دھچکا ...
بجلی بند کریں تو عوام بد دعائیں دیتے ہیں، گیس کی بندش سے انڈسٹری کو دھچکا لگتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز  شریف نے کہا کہ بجلی کاٹتے ہیں تو عوام بدعائیں دیتے ہیں جبکہ گیس کی بندش سے  انڈسٹری کو دھچکا لگتا ہے،  سابق حکومت نے بجلی کے پلانٹس کی مرمت کا کام نہیں کیا۔

وزیراعظم نے توانائی بحران  سے متعلق اجلاس میں کہا کہ  عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں،  لوڈ شیڈنگ پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہے،سات دن کے اندر لینڈ اسکیپنگ کا کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے،پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک نے گیس خرید رکھی ہے،سابق حکومت نے گیس خریدنے کا موقع جان بوجھ کر گنوایا،پن بجلی کے منصوبوں کو جان بوجھ کر تاخیر کی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کوئلے کی قیمت کو آگ لگی ہوئی ہے، تاخیر کا شکار پلانٹس کو جلد از جلد چلائیں گے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ   720 میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا ہے، یہ  سی پیک کے تحت مکمل ہونے والا پن بجلی کا پہلا منصوبہ ہے۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -