ایم کیو ایم کی فاروق ستار کو دوبارہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت

ایم کیو ایم کی فاروق ستار کو دوبارہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت
ایم کیو ایم کی فاروق ستار کو دوبارہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )   ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے رات گئے فاروق ستار سے ان کی رہائشگاہ پی آئی بی کالونی میں ملاقات کی اور انہیں دوبارہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔

نجی ٹی وی "ہم نیوز "کے مطابق فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی کے درمیان علیٰحدگی میں بھی ملاقات ہوئی۔ خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار کو پتنگ کے نشان پر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے پر زور دیا، جس پر انہوں نے مشروط آمادگی ظاہر کردی۔ملاقات میں کراچی کی اہم کاروباری شخصیت بھی موجود تھی۔

نجی ٹی وی نے  ذرائع کے حوالے سے کہا کہ  فاروق ستار اپنے حامیوں سے بھی مشاورت کریں گے،  دونوں رہنماؤں نے مزید ملاقاتوں اور ایک دوسرے سے رابطے رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔

واضح رہے کہ فاروق ستار نے این اے 245 کے ضمنی الیکشن کے لئے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہوئے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -