صبا قمرنے ویب سیریز کے ذریعے بھارت میں ایک بار پھر انٹری دیدی

صبا قمرنے ویب سیریز کے ذریعے بھارت میں ایک بار پھر انٹری دیدی
صبا قمرنے ویب سیریز کے ذریعے بھارت میں ایک بار پھر انٹری دیدی
سورس: Instagram/sabaqamarzaman

  

کراچی (آئی این پی) غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز باغی بھارت میں ریلیز کردی گئی ہے، جس میں معروف ترین اداکارہ صبا قمر نے فوزیہ بتول المعروف قندیل بلوچ کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

گزشتہ روز صبا قمر نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے بھارتی مداحوں کو ویب سیریز کی ریلیز سے آگاہ کیا۔انہوں نے ویب سیریز کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک معمولی خاتون کی غیر معمولی کہانی جو بے خوف اور پختہ عزم کی مالک تھی۔ اب بھارتی مداح بھی ٹی وی پر باغی دیکھ سکتے ہیں۔

مزید :

تفریح -