بہروز سبزواری کی معافی پر خلیل الرحمان قمر کا ردعمل آگیا

بہروز سبزواری کی معافی پر خلیل الرحمان قمر کا ردعمل آگیا
 بہروز سبزواری کی معافی پر خلیل الرحمان قمر کا ردعمل آگیا

  

کراچی (آئی این پی) سینئر اداکار بہروز سبزواری کی جانب سے کی جانے والی معذرت پر ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمن قمر کا ردعمل سامنے آگیا۔

کچھ روز قبل بہروز سبزواری نے ایک ٹی وی پروگرام میں خلیل الرحمن سے متعلق کہا تھا کہ اگر وہ رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے مار کھارہے ہوتے۔بعدازاں بہروز سبزواری نے ایک ویڈیو  پیغام کے ذریعے خلیل الرحمن قمر سے معافی مانگی اور کہا کہ میں نے یہ بات محض مذاق میں کی تھی تاہم اب خلیل الرحمن کی جانب سے اس پر ردعمل دیا گیا ہے۔

خلیل الرحمن قمر نے ٹوئٹر پر بہروز سبزواری کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ بہروز بھائی کی یہ ویڈیو دیکھ کر میری درخواست ہے کہ اس حوالے سے کوئی چینل یا یوٹیوبر مجھ سے رابطہ نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے ایسی کوئی بات انہوں نے محض مذاق میں کہی تھی اور ان سے میری محبت ایسی ہے کہ وہ میرے بارے میں جو جی میں آئے کہہ سکتے ہیں۔

مزید :

تفریح -