ویمنزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا گیا، 3نئی کرکٹرز بھی شامل

ویمنزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا گیا، 3نئی کرکٹرز ...
ویمنزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا گیا، 3نئی کرکٹرز بھی شامل

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مینز کے بعد ویمنز کھلاڑیوں کے بھی سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے ، سنٹرل کنٹریکٹ میں 3نئی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ویمنز سنٹرل کنٹریکٹ برائے 23-2022 میں 20 کرکٹرز کو شامل کرتے ہوئے 3کھلاڑیوں کو پہلی بار کنٹریکٹ حصہ بنادیا گیا،ندا ڈار، بسمہ معروف اور عالیہ ریاض سمیت 7 کھلاڑیوں کو کٹیگری اے میں ترقی دی گئی ہے جبکہ کٹیگری بی میں انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، نشرہ سندھو اور عمیمہ سہیل شامل ہیں۔

 کٹیگری سی میں عائشہ نسیم، منیبہ علی، جویریہ خان، سدرہ امین اور سدرہ نواز جبکہ کٹیگری ڈی میں غلام فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، سعدیہ اقبال، صدف شمس اور طوبہٰ حسن شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ طوبہٰ حسن، گل فیروزہ اور صدف شمس پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ کا حصہ بنی ہیں۔

مزید :

قومی -کھیل -