مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے ہوٹل سے پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ 

مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے ہوٹل سے پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ 
مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے ہوٹل سے پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی مقام ہوٹل سے پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہو گئے ہیں ، اتحادی ایم پی ایز بھی ہمراہ ہیں۔

نجی ٹی وی "سماء"کے مطابق  مسلم لیگ( ن)اور ان کے اتحادیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کا تاحال فیصلہ نہیں آیا اس لیے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پنجاب اسمبلی پہنچا جائے کیونکہ کچھ دیر قبل وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اسی ہوٹل میں موجود تھے اور ایم پی ایز سے مشاور ت کے بعد وہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کیلئے روانہ ہوئے تھے ۔

 نجی ٹی وی کے مطابق رانامشہود کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس 177کا ہندسہ پورا ہے ، وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ہی ہوں گے ، واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ کی جائے اور اجلاس آج شام 4بجے تک کرانے کا حکم بھی دیا تھا ۔

مزید :

قومی -الیکشن -پنجاب اسمبلی -علاقائی -پنجاب -