شہباز شریف کے ٹویٹ پر شہباز گل کا بھی ردعمل آگیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )رہنما پاکستان تحریک انصاف شہباز گل کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے وزیر اعظم خود اتنی کامن سینس کے مالک ہیں تو پٹواریوں کا بیڑہ کتنا غرق ہو گا اندازہ کر لیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوے کہا کہ 4سال کام نہیں ہوا وہ بھی ایک ہائیڈل پراجیکٹ پر ڈھائی ماہ میں مکمل بھی ہوگیا کام شروع کرنے کے بعد۔
امپورٹڈحکومت کے نفسیاتی مریض وزیراعظم خود اتنی کامن سینس کے مالک ہیں تو پٹواریوں کا بیڑہ کتنا غرق ہو گا اندازہ کریں
چار سال کام نہیں ہوا وہ بھی ایک ہائیڈل پراجیکٹ پر اور ڈھائی ماہ میں مکمل بھی ہو گیا کام شروع کرنے کے بعد
???????????? pic.twitter.com/2WFVdKUJOy
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 1, 2022
شہباز گل نے شہباز شریف کے ٹویٹ کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے یہ کہتے ہوئے بڑی خوشی ہے کہ 720میگا واٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا ہے، گزشتہ حکومت کے پونے 4سال میں اس منصوبے پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی، یہ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والا پن بجلی کا پہلا منصوبہ ۔