آئمہ بیگ کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

آئمہ بیگ کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
آئمہ بیگ کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
سورس: @instagram/aima_baig_official

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبول گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے گانوں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں اور اب اپنے سٹائلش انداز سے گلٹز اینڈ گلیم کی دنیا میں دل جیت رہی ہیں ایسی ہی ایک سٹائلش تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے خوبصورت آواز اور سٹائلش انداز سے دنیا کا دل جیت رہی ہے ۔آئمہ بیگ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک خوبصورت لباس شاندار لگ رہی ہیں ۔ اس پوسٹ کو اس کے پیروکاروںکی طرف سے بڑے پیمانے پر پسند کیا جا رہا ہے ،وہی کچھ صارفین کی جانب سے انکے ریشمی لباس اور پوز کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ اس پوسٹ کے نیچے توہین آمیز تبصرے بھی کئے گئے۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے بہت کم عرصہ میں اپنی آواز اور موسیقی سے اپنا لوہا منوایا ،وہ موسیقی کے منظر سے ابھرنے والی سب سے ذہین گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔

مزید :

تفریح -