بینکوں کو تحریک انصاف حکومت کی ’میرا پاکستان، میرا گھر‘ سکیم کے لئے مزید فنڈز جاری کرنے سے روک دیاگیا

 بینکوں کو تحریک انصاف حکومت کی ’میرا پاکستان، میرا گھر‘ سکیم کے لئے مزید ...
 بینکوں کو تحریک انصاف حکومت کی ’میرا پاکستان، میرا گھر‘ سکیم کے لئے مزید فنڈز جاری کرنے سے روک دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو تحریک انصاف حکومت کی ’میرا پاکستان، میرا گھر‘ سکیم کے تحت لوگوں کو مزید فنڈز جاری کرنے سے روک دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق مرکزی بینک کی طرف سے بینکوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کے ’کامیاب جوان یوتھ اونٹرپرینورشپ سکیم‘ کے تحت بھی مزید فنڈز جاری نہ کیے جائیں۔
رپورٹ کے مطابق نئی حکومت مائیکرواکنامک منظرنامے میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے تناظر میں سابق حکومت کی ان سکیموں پر نظرثانی کرنے پر غور کر رہی ہے، جس کے لیے فی الحال ان سکیموں کے تحت فنڈز کا اجراءروک دیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کی طرف سے جاری ایک سرکلر میں بینکوں کو یکم جولائی سے 31اگست تک ان سکیموں کے تحت فنڈز جاری نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں مرکزی بینک نے کہا ہے کہ جن کیسز میں 30جون 2022ءتک جزوی فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں، ان صارفین کو بینک باقی ماندہ فنڈز بھی جاری کر سکتے ہیں۔تاہم جن لوگوں نے ان سکیموں کے تحت فنانسنگ کی درخواست دے رکھی ہے اور تاحال انہیں فنڈز جاری نہیں کیے گئے، ان کو فنڈز کا اجراءملتوی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔