پاکستان نے ٹوئٹر کو بھارت کی شکایت لگادی

پاکستان نے ٹوئٹر کو بھارت کی شکایت لگادی
پاکستان نے ٹوئٹر کو بھارت کی شکایت لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے بھارت میں پاکستانی سفارتخانوں اور اہم پاکستانی شخصیات کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹس بلاک کرنے کا معاملہ ٹوئٹر انتظامیہ کے ساتھ اٹھا دیا۔ 
ڈیلی ڈان کے مطابق پی ٹی اے کی طرف سے ٹوئٹر کے اس اقدام کو متعصبانہ قرار دیا گیا ہے اور ٹوئٹر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان ٹوئٹر اکاﺅنٹس کوبھارت میں فوری بحال کرے۔پی ٹی اے کے سینئر عہدیدار نے ڈیلی ڈان کو بتایا کہ ”ٹوئٹر انتظامیہ سے اس ضمن میں تفصیلات مہیا کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ ان سے پوچھا گیا ہے کہ کس جواز کے تحت انہوں نے بھارت میں پاکستانی سفارتخانوں اور اہم شخصیات کے ٹوئٹر اکاﺅنٹس بلاک کیے ہیں۔بھارت کے ساتھ یہ رابطہ آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق کے تحت کیا گیا ہے۔“
عہدیدار کا کہنا تھا کہ” ٹوئٹر کی طرف سے کم از کم یہ تو بتایا جانا چاہیے کہ ان اکاﺅنٹس سے کیا خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جن کی وجہ سے انہیں بھارت میں بلاک کیا گیا ہے۔ تاکہ مستقبل میں ان ٹوئٹر اکاﺅنٹس سے ان خلاف ورزیوں کا اعادہ نہ کیا جائے۔“