بوائے فریند کیساتھ تعلق کے شبے میں نوجوان لڑکی کو قتل کرنیوالی استانی بیرون ملک سے پکڑی گئی 

بوائے فریند کیساتھ تعلق کے شبے میں نوجوان لڑکی کو قتل کرنیوالی استانی بیرون ...
بوائے فریند کیساتھ تعلق کے شبے میں نوجوان لڑکی کو قتل کرنیوالی استانی بیرون ملک سے پکڑی گئی 

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلق کے شبے میں 25سالہ سائیکلسٹ لڑکی کو قتل کرکے ملک سے فرار ہو جانے والی 34سالہ ملزمہ کو وسطی امریکہ کے ملک کوسٹاریکا سے گرفتار کر لیا گیا۔

 میل آن لائن کے مطابق کیٹلین آرمسٹرانگ نامی ملزمہ پیشے کے اعتبار سے یوگا ٹیچر تھی جسے شبہ تھا کہ اینا موریا ولسن نامی مقتولہ کے اس کے بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات ہیں۔ امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر آسٹن کی رہائشی کیٹلین نے 11مئی کو فائرنگ کرکے اینا موریا کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور ملک سے فرار ہو گئی۔ اس نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے بال کٹوا ڈالے اور ان کو مختلف رنگ میں رنگ لیا اور کوسٹا ریکا میں شناخت بدل کر رہ رہی تھی۔

گزشتہ روز ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ملزمہ کو کوسٹاریکا کے سانتا ٹیریزا بیچ ہوٹل سے گرفتار کرکے لیجایا جا رہا ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب ملزمہ کو ملک بدر کرکے واپس امریکہ لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کوسٹا ریکا میں ایک جگہ ملزمہ نے غلطی سے اپنے نام کا دوسرا لفظ درست بتا دیا تھا۔ جب اس کا یہ نام ڈیٹا بیس میں داخل کیا گیا تو معلوم ہو گیا کہ وہ امریکہ میں مطلوب ہے اور اس کے انٹرنیشنل وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔ اس پر اسے کوسٹاریکا پولیس نے حراست میں لے لیا اور امریکی حکام کو اس حوالے سے مطلع کر دیا۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ کیٹلین کا بوائے فرینڈ کولن سٹرکلینڈ بھی سائیکلسٹ تھا اور اس کی مقتولہ اینا موریا ولسن کے ساتھ دوستی تھی۔ اینا اس کے ساتھ پیراکی پر گئی اور انہوں نے اکٹھے ڈنر بھی کیا جس کا علم کیٹلین کو ہو گیا، جس پر حسد میں مبتلا ہو کر اس نے اینا کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔

مزید :

بین الاقوامی -