کل تحریری فیصلہ جاری کریں گے، حمزہ شہباز کیلئے قائم مقام وزیر اعلیٰ کے الفاظ استعمال نہیں کریں گے، چیف جسٹس کا فواد چوہدری سے مکالمہ

کل تحریری فیصلہ جاری کریں گے، حمزہ شہباز کیلئے قائم مقام وزیر اعلیٰ کے الفاظ ...
کل تحریری فیصلہ جاری کریں گے، حمزہ شہباز کیلئے قائم مقام وزیر اعلیٰ کے الفاظ استعمال نہیں کریں گے، چیف جسٹس کا فواد چوہدری سے مکالمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 22 جولائی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا حکم دے دیا۔ کیس کا تحریری فیصلہ کل جاری کیا  جائے گا۔

تحریک انصاف، ق لیگ اور مسلم لیگ ن کے اتفاق کے بعد سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا، اس حوالے سے کل تک تحریری حکم جاری کردیا جائے گا۔

دوران سماعت تحریک انصاف کے رہنما  فواد چوہدری کا چیف جسٹس سے مکالمہ ہوا۔ فواد چوہدری نے کہا  کہ حمزہ شہبازمنتخب وزیراعلیٰ نہیں قائم مقام وزیراعلیٰ ہوں گے، اس پر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ حمزہ شہباز کے لیے قائم مقام وزیراعلیٰ کے الفاظ استعمال نہیں کریں گے، فیصلے میں ایسے الفاظ استعمال کریں گے جو سب کیلئے قابل قبول ہوں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -