"سپریم کورٹ وفاق میں جاری سیاسی گولہ باری بھی بند کروائے" وزیر اعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب کے فیصلے پر کامران خان کا مطالبہ

"سپریم کورٹ وفاق میں جاری سیاسی گولہ باری بھی بند کروائے" وزیر اعلیٰ پنجاب کے ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی وجہ سے ایک پیچیدہ مسئلہ حل ہوا ہے، عدالتِ عظمیٰ وفاق میں بھی سیاسی گولہ باری بند کروائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کامران خان کا کہنا تھا کہ جس انداز سے آج سپریم کورٹ کی  کارروائی ہوئی  اس میں انصاف اور  قومی مفاد کا بھرپورتحفظ نظر آیا، اس فیصلے کے نتیجے میں ایک پیچیدہ مسئلہ حل ہوا،  انشاء اللہ سپریم کورٹ آئندہ بھی اس انداز کو دہرائے گی۔ انہوں نے فیصلے پر بینچ کے تینوں ارکان  جسٹس عمر عطا بندیال،  جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس جمال مندوخیل کا شکریہ ادا کیا۔

کامران خان نے مطالبہ کیا کہ جیسے پنجاب میں کیا سپریم کورٹ اسی انداز و لگن سے وفاق میں جاری سیاسی گولہ باری میں جنگ بندی کروادے  اور مسائل کا مذاکراتی حل ڈھونڈ دے تو  22  کروڑ عوام ہاتھ اٹھا کر اس سپریم کورٹ کو دعا دیں گے، اس سے  پاکستان کی جان میں بھی جان آجائے گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -