وزیراعلیٰ کے انتخاب بارے فیصلہ، اسد عمر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو پی ٹی آئی کے موقف کی فتح قرار دے دیا

وزیراعلیٰ کے انتخاب بارے فیصلہ، اسد عمر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو پی ٹی آئی ...
وزیراعلیٰ کے انتخاب بارے فیصلہ، اسد عمر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو پی ٹی آئی کے موقف کی فتح قرار دے دیا
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے موقف کو درست قرار دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ  پاکستان میں لوٹوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ پر پورے پنجاب کی نظر جمی تھی،  ہمارا پہلے دن سے مؤقف تھا کہ پنجاب میں بننے والی حکومت غیر قانونی ہے ،  پہلے لاہور ہائیکورٹ  اور آج سپریم کورٹ نے  ہمارے مؤقف کی تائید کر دی۔

 اسد عمر کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے بعد ہاؤس مکمل ہو گا، عوام میں عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید :

قومی -