فرحان کے معاشقوں اور منشیات کی لت کے باعث عروہ سے راستے ہمیشہ کیلئے جدا ہونے کا دعویٰ، فرحان سعید کی الزامات کی تردید

فرحان کے معاشقوں اور منشیات کی لت کے باعث عروہ سے راستے ہمیشہ کیلئے جدا ہونے ...
فرحان کے معاشقوں اور منشیات کی لت کے باعث عروہ سے راستے ہمیشہ کیلئے جدا ہونے کا دعویٰ، فرحان سعید کی الزامات کی تردید
سورس: Instagram

  

لاہور(حسن عباس زیدی)اداکار و گلوکار فرحان سعید اور ان کی بیوی اداکارہ عروہ حسین کے درمیان مکمل علیحدگی کے بعد دونوں کے رشتے کاڈراپ سین،  دونوں کے راستے ہمیشہ  کے لئے جدا ہوگئے، اب ان کے درمیان مفاہمت کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔

اس حوالے سے عروہ حسین کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ  فرحان سعید کے  کراچی کی دو نئی ڈرامہ اداکاراﺅں کے ساتھ تعلقات تھے جو آج بھی قائم ہیں ۔ انہوں نے  لاہور کی ایک  پبلک ریلیشنز کمپنی  کی مالکن  کے ساتھ بھی تعلقات استوار کررکھے ہیں جو دونوں میاں بیوی کے درمیان اختلافات کی بڑی وجہ بنی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فرحان سعید منشیات اور شراب نوشی کے  عادی ہیں  جس کی وجہ سے وہ اپنے خاندان سے بھی کافی حد تک کٹ چکے ہیں، ان کے معاشقوں کے بارے میں بھی شوبز انڈسٹری اور ان کے خاندان سمیت ہر کوئی جانتا ہے اسی لئے عروہ حسین نے کچھ عرصہ قبل باقاعدہ ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی،  پھر یکا یک دونوں ایک فلم کی وجہ سے ساتھ نظر آنے لگے، اس  فلم میں سرمایہ کاری عروہ حسین نے کی تھی اسی وجہ سے مختلف جگہوں پر اکٹھے تصاویر دے کر تاثر دیا گیا کہ دونوں میں کوئی خلیج نہیں۔ اس کے قبل بھی اداکارہ عروہ اور اداکار فرحان سعید کے مابین کئی بار تلخیاں پیدا ہوئیں جس کا نتیجہ ان کی علیحدگی کے طور پر نکلتا رہا۔

اداکارہ عروہ حسین کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں موجود اس  پی آر کمپنی  کی مالکن سے تعلقات کی بنا پر فرحان سعید نے کمپنی میں لاکھوں روپے کی سرمایہ کاری کررکھی ہے جس کے بارے میں اداکارہ عروہ حسین کو لاعلم رکھا گیا۔ جب اس سلسلے میں فرحان سعید سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پھر سے ان تمام باتوں کی تردید کی اور کہا کہ ایسے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔

یاد رہے کہ فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی کے حوالے سے حال ہی میں ایک بیان میڈیا پر آیا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ علیحدگی ہمارا ذاتی معاملہ ہے جس کے بارے میں ہم میڈیا سے گفتگو نہیں کرناچاہتے۔ دونوں کی علیحدگی کی کہانی خاصی پرانی ہے۔

مزید :

تفریح -