"جب ریاست کے پاس اخلاقی جواز ختم ہوجائے تو وہ تشدد کا سہارا لیتی ہے" ایاز امیر پر حملہ، عمران خان بھی بول پڑے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سینئر تجزیہ کار ایاز امیر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ وہ سینئر صحافی ایاز امیر پر لاہور میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پاکستان اس وقت بدترین فاشزم کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں صحافیوں، اپوزیشن رہنماؤں اور شہریوں کے خلاف تشدد اور جھوٹے مقدمات کا سہارا لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ریاست تمام تر اخلاقی جواز کھو بیٹھتی ہے تو وہ تشدد کا سہارا لیتی ہے۔
خیال رہے کہ ایاز امیر اپنا ٹی وی پروگرام کرنے کے بعد دفتر سے نکلے تو دفتر کے باہر ہی انہیں پانچ سے چھ نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ حملہ آور ان کا موبائل فون اور پرس چھین کر لے گئے جب کہ ان کے ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
I condemn in strongest terms the violence against senior journalist Ayaz Amir today in Lahore. Pak descending into the worst kind of fascism with violence & fake FIRs against journalists,opp politicians, citizens.When the State loses all moral authority it resorts to violence.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 1, 2022