بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر ایران بارڈر کے قریب لوگوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے والے پانچ انسانی سمگلر گرفتار

بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر ایران بارڈر کے قریب لوگوں کو غیر قانونی ...
بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر ایران بارڈر کے قریب لوگوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے والے پانچ انسانی سمگلر گرفتار

  

چاغی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایران سرحد کے قریب تفتان میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گروہ نے  پاکستانی شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا تھا، ان کے خلاف کارروائی پہلے سے گرفتار ڈیپورٹیز کی نشاندہی کی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گروہ نے متاثرین کے ساتھ ظالمانہ اور غیر انسانی سلوک اپناتے ہوئے انہیں یرغمال بنایا ہوا تھا اور متاثرین کے گھر والوں سے بھاری تاوان مانگ رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو تعلق پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے۔ ملزمان سمیع اللہ، سجاول، وشال ، حمزہ اسلم اور جونسن اسلم  کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -