کراچی میں زوردار سلنڈر دھماکہ، آگ بھڑک اٹھی، متعدد گھروں کو نقصان

کراچی میں زوردار سلنڈر دھماکہ، آگ بھڑک اٹھی، متعدد گھروں کو نقصان
کراچی میں زوردار سلنڈر دھماکہ، آگ بھڑک اٹھی، متعدد گھروں کو نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں گیس لیکج کے سبب سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر چل بسا۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق دھماکہ نارتھ ناظم آباد میں ہوا جہاں گیس لیکج کے سبب آگ بھڑک اٹھی اور آناً فاناً گھر کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا،اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ عملہ موقع پر  پہنچا اور آگ بجھائی۔  دھماکے اور آگ کے سبب ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  چل بسا، جاں بحق شخص کو چوکیدار بتایا گیا ہے جس کی سلمان کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق وقوعہ میں کسی بارودی مواد کے پھٹنے کے شواہد نہیں ملے، دھماکہ گیس لیک ہونے کے سبب ہوا، مکان میں کمپیوٹر پارٹس کا دفتر بنایا گیا تھا۔ دھماکے سے قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید :

قومی -