ورلڈکپ سے پہلے پاکستانی وفد  کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ، وفد کن شہروں کا دورہ کرے گا ؟ اہم خبر

ورلڈکپ سے پہلے پاکستانی وفد  کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ، وفد کن شہروں کا دورہ ...
ورلڈکپ سے پہلے پاکستانی وفد  کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ، وفد کن شہروں کا دورہ کرے گا ؟ اہم خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ ورلڈکپ سے پہلے پاکستانی وفد  کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفد کن شہروں کا دورہ کرے گا اور  دورے کے دوران کیا جائزہ لے گا ؟ اس حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے ۔ "جیو نیوز " کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ سے قبل پاکستانی وفد میچز کے وینیوز کا جائزہ لینے بھارت جائے گا پاکستان کا وفد وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کی مشاورت سے بھیجا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق  وفد پاکستان کے میچز کے وینیوز، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے بھارت جا رہا ہے۔ پاکستان کا وفد چنئی، بنگلورو،حیدرآباد، کولکتہ اور احمد آباد کا دورہ کرے گا۔

واضح رہے کہ  ورلڈ کپ 5اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائےگا جب کہ پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈولڈ ہے۔


 
 
 
 
 

مزید :

کھیل -