سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی , ایسے واقعات سے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے : سپیکر قومی اسمبلی

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی , ایسے واقعات سے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ...
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی , ایسے واقعات سے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے : سپیکر قومی اسمبلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان اپنی مقدس کتاب کی بےحرمتی کبھی برداشت نہیں کریں گے۔ عالمی برادری بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ایک بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا  کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتا ہوں، ایسے واقعات سے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ریاستوں کو اس طرح کی کارروائیوں کی روک تھام کے اقدامات کرنے چاہئیں، اسلام تمام مذاہب کے ماننے والے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اسلام میں انتشار، بدامنی اور نفرت انگیز کارروائیوں کی کوئی گنجائش نہیں، اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے مسلم امہ کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔