فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ ساتھ موجودہ حکومت کو بھی "رگڑ" دیا

فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ ساتھ موجودہ حکومت کو بھی "رگڑ" دیا
فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ ساتھ موجودہ حکومت کو بھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات  فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ ساتھ موجودہ حکومت کو بھی "رگڑ" دیا، کہتی ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت میں بھی پاکستان کے ساتھ کھلواڑ ہوتا رہا، موجودہ حکومت کے ایک سال میں بھی عوام کا برا حال ہو گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کی آئندہ حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی دلوں کو جوڑنے کیلئے بنائی گئی ہے، عید کے بعد پارٹی سیاسی میدان میں کھیلنے جا رہی ہے۔ پاکستان اس وقت مشکل صورت حال سے گزر رہا ہے۔ ملک میں اس وقت انتشار اور افراتفری کی کیفیت ہے۔ معاشی عدم استحکام کی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔

قبل ازیں استحکام پاکستان پارٹی نے آئندہ الیکشن میں کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا واضح اعلان کیا تھا۔ 

مزید :

قومی -