لاہورپولیس کی کارروائی، عوام میں خوف وہراس پھیلانے والا ٹک ٹاکر گینگ گرفتار

لاہورپولیس کی کارروائی، عوام میں خوف وہراس پھیلانے والا ٹک ٹاکر گینگ گرفتار
لاہورپولیس کی کارروائی، عوام میں خوف وہراس پھیلانے والا ٹک ٹاکر گینگ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی آئی اے کینٹ پولیس نے عوام میں خوف پھیلانے والے سدیس خاں ٹک ٹاکر گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں گینگ کا سرغنہ سدیس خاں اور ساتھی ابرار شامل ہیں
ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ چوہدری فیصل شریف نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان اکثر گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بناتے اور ٹک ٹاک پر وائرل کرتے تھے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ MP5 رائفل، پانچ عدد 9MM اور بریٹا پسٹل اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ کے مطابق عوام کو پریشان کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، عوام کے جان و مال کی حفاظت سی آئی اے لاہور پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔